پاکستانی امریکن کمیونٹی آف امریکہ کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کی شاندار تقریب 16 اگست کوآئزن ہاور پارک، ہیری چیپن لیک سائیڈ تھیٹر، ایسٹ میڈو، نیویارک میں منعقد ھی ھوگی

شاندار اور رنگا رنگ فیملی فیسٹیول میں تمام شرکاء کے لیے داخلہ مفت ہوگا۔ اس تقریب کا مقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یومِ آزادی کی خوشیوں میں یکجا کرنا، قومی ثقافت کو فروغ دینا اور نئی نسل کو پاکستان کی روایات، تاریخ اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔

بچوں کی تفریح کے لیے خصوصی فن زون قائم کیا جائے گا، جہاں باؤنسی ہاؤس، انفلیٹیبل آبسٹیکل کورس، بڑی سلائیڈ، ٹوڈلر پلے ایریا، مختلف کھیل، ببلز زون، فیس پینٹنگ، کاٹن کینڈی، پاپ کارن سمیت کئی دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔

مزید معلومات اور اسٹالز بکنگ کے لیے سلمان شیخ، عاصم ملک، عمر ملک، ایم چوہدری، ہمایوں شبیر اور گلناز احمد سے 5053-717-516 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

بروکلین، نیویارک: (منظور حسین سے)

پاکستانی امریکن کمیونٹی آف امریکہ (PAC-USA) کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب 16 اگست 2026ء کو آئزن ہاور پارک، ہیری چیپن لیک سائیڈ تھیٹر، ایسٹ میڈو، نیویارک میں منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں شرکت کے لیے عوام سے کسی قسم کی داخلہ فیس وصول نہیں کی جائے گی۔ منتظمین کے مطابق تقریب کا مقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنا، یومِ آزادی کی خوشیوں کو ملی جوش و جذبے کے ساتھ منانا اور نئی نسل کو پاکستان کی ثقافت، روایات اور قومی ورثے سے روشناس کرانا ہے۔ تقریب میں پاکستان کے معروف گلوکاروں کی لائیو پرفارمنس، خصوصی مہمانوں کی شرکت، ثقافتی پروگرام، روایتی پاکستانی ملبوسات کے اسٹالز، دستکاری کی نمائش اور پاکستانی ذائقوں سے مزین فوڈ اسٹالز شرکاء کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ منتظمین کے مطابق تقریب میں ہر عمر کے افراد کے لیے دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ خاندانوں کو ایک ہی مقام پر تفریح، ثقافت اور قومی جذبے سے بھرپور ماحول میسر آ سکے۔ بچوں کی تفریح کے لیے خصوصی فن زون قائم کیا جائے گا، جہاں باؤنسی ہاؤس، انفلیٹیبل آبسٹیکل کورس، بڑی سلائیڈ، ٹوڈلر پلے ایریا، مختلف کھیل، ببلز زون، فیس پینٹنگ، کاٹن کینڈی اور پاپ کارن سمیت متعدد سرگرمیاں دستیاب ہوں گی۔ تقریب 1899 ہیمپسٹیڈ ٹرن پائیک، ایسٹ میڈو، نیویارک 11554 میں واقع آئزن ہاور پارک کے ہیری چیپن لیک سائیڈ تھیٹر میں منعقد ہوگی، جبکہ شرکاء کی سہولت کے لیے پارکنگ فیلڈ نمبر 6 اور 6A مختص کیے گئے ہیں۔ منتظمین نے مقامی کاروباری شخصیات اور تاجروں کو تقریب میں اسٹالز لگانے کی دعوت دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اسٹال بکنگ اور ادائیگی کے لیے زیل (Zelle)

کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لیے 5053-717 -516پر ادائیگی کی جا سکتی ہے، جبکہ مزید معلومات اور بکنگ کے لیے سلمان شیخ، عاصم ملک، عمر ملک، ایم چوہدری، ہمایوں شبیر اور گلناز احمد سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ منتظمین نے امریکہ بھر میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ اس قومی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور یومِ آزادی پاکستان کی خوشیوں کو ملی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور قومی جذبے کے ساتھ منائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *