پاکستانی امریکن کمیونٹی آف امریکہ کے زیرِ اہتمام 16 اگست کو نیویارک میں یومِ آزادی پاکستان کی شاندار تقریب، علی عظمت لائیو پرفارم کریں گے

آئزن ہاور پارک، ایسٹ میڈو میں ثقافتی پروگرام، موسیقی، فیملی فن زون اور بچوں کے لیے خصوصی سرگرمیوں کا اہتمام
تقریب میں شرکت اور داخلہ مفت، پاکستانی و امریکی کمیونٹی کو اہلِ خانہ سمیت بھرپور شرکت کی دعوت
اسٹال بکنگ جاری، مختلف کاروباری اور سماجی اداروں کی شرکت بھی متوقع

نیویارک (خصوصی رپورٹ)

پاکستانی امریکن کمیونٹی آف امریکہ (پی اے سی۔یو ایس اے) کے زیرِ اہتمام یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے ایک رنگا رنگ اور شاندار تقریب 16 اگست 2026 بروز اتوار آئزن ہاور پارک، ہیری چیپن لیک سائیڈ تھیٹر، ایسٹ میڈو، نیویارک میں منعقد ہوگی۔ منتظمین کے مطابق اس تقریب کا مقصد پاکستانی ثقافت، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا اور پاکستانی و امریکی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنا ہے۔ تقریب میں پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے خصوصی ثقافتی پروگرام، ملی نغمے، لائیو میوزیکل پرفارمنس، خاندانی تفریح اور بچوں کے لیے متعدد دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریب میں ہر عمر کے افراد کے لیے تفریح کا بھرپور انتظام موجود ہوگا۔ تقریب کی سب سے بڑی کشش پاکستان کے معروف راک گلوکار علی عظمت کی لائیو پرفارمنس ہوگی، جو اپنے مقبول گیتوں سے حاضرین کو محظوظ کریں گے۔ اس کے علاوہ پیرس کے معروف گلوکار کی خصوصی شرکت بھی پروگرام کا حصہ ہوگی۔ منتظمین کے مطابق بچوں کے لیے خصوصی فیملی فن زون قائم کیا جائے گا، جہاں باؤنسی ہاؤس، انفلیٹیڈ آبسٹیکل کورس، بڑے سلائیڈ، ٹوڈلر پلے ایریا، گیمز، ببلز زون، فیس پینٹنگ، کاٹن کینڈی، پاپ کارن سمیت کئی دلچسپ سرگرمیاں دستیاب ہوں گی تاکہ پورا خاندان خوشگوار ماحول میں یومِ آزادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہو سکے۔ پی اے سی۔یو ایس اے نے اعلان کیا ہے کہ تقریب میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا اور نیویارک سمیت گرد و نواح میں مقیم پاکستانی، کشمیری، جنوبی ایشیائی اور دیگر کمیونٹیز کو اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ تقریب کے مقام پر کاروباری اور سماجی اداروں کے لیے اسٹالز بھی قائم کیے جائیں گے۔ اسٹال بکنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ منتظمین نے کاروباری شخصیات اور تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس قومی تقریب میں بھرپور انداز میں شریک ہو کر پاکستانی ثقافت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیں۔
منتظمین نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس رنگا رنگ تقریب میں بڑی تعداد میں پاکستانی نژاد امریکی خاندان شرکت کریں گے اور یہ پروگرام یومِ آزادی پاکستان کی تقریبات کا یادگار حصہ ثابت ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *