وزیرِ اعظم شہباز شریف کچھ دیر بعد سوئٹزر لینڈ روانہ ہوں گے
ذرائع کے مطابق نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ داخلہ محسن نقوی اور وزیرِ اطلاعات عطاء تارڑ بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیرِ اعظم روانگی سے قبل مختصر ویڈیو بیان بھی جاری کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کل ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر باقاعدہ طور پر دستخط ہوں گے جہاں وزیرِ اعظم امریکی اور ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔ سوئس وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ امریکا اور ایران کے نمائندے، پاکستان، قطر اور دیگر متعلقہ ممالک کے اعلیٰ حکام کے ساتھ جمعے کو برگن اسٹاک میں ملاقات کریں گے۔

