امام حسینؑ کی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے منظوم نذرانہ

نذرانۂ عقیدت: اعجاز چوہدری

محرم الحرام کے بابرکت ایام میں حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے معروف شاعر اعجاز چوہدری نے ایک دل سوز منظوم نذرانہ پیش کیا ہے۔ اس کلام میں امام عالی مقامؑ کو جبر و استبداد کے خلاف جدوجہد، مظلوموں کے لیے امید کی کرن اور آزادی و حریت کی روشن علامت قرار دیا گیا ہے۔
شاعر نے اپنے اشعار میں واقعۂ کربلا کی ابدی معنویت کو اجاگر کرتے ہوئے حضرت امام حسینؑ کی شخصیت کو انسانیت، حق گوئی اور عدل و انصاف کا استعارہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امام حسینؑ کی تعلیمات ہر دور میں ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے اور حق کی سربلندی کے لیے رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔
اسی سلسلے میں اعجاز چوہدری کا پیش کردہ نذرانۂ عقیدت ملاحظہ کیجیے
حسین ابن علی
جبر و استبداد کے خلاف جد و جہد کا تابندہ استعارہ
مظلوموں کے لیے درخشندہ و روشن ستارہ
جس کی ضیا سے ہر دور نے جلا پائی
کون حسین؟


گم کردہ مہروں کے لیے مینارۂ نور
آفاق کے حریت پسندوں کے دل کا سرور
دشتِ نینوا میں نبیؐ کے فرمان کا ظہور
جس کا نام ہے اسلام کا فخر و غرور
اس حسین ابن حیدرؑ پر لاکھوں سلام
نذرانۂ عقیدت: اعجاز چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *