جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان مؤخر
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان موخر کردیا گیا۔
امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایران کے جواب نہ دینے پر مذاکرات کے دوسرے دور کیلئے جے ڈی وینس کا دورۂ پاکستان موخر ہوا ہے۔میڈیا سے معاملے سے باخبر امریکی حکام نے بات چیت کی اور کہا کہ جے ڈی وینس کا دورہ پاکستان کسی بھی وقت دوبارہ طے ہو سکتا ہےاس سے قبل امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے رپورٹ کیا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس کی امریکا سے پاکستان روانگی کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔مذاکرات کے قریبی ذرائع کے مطابق وہائٹ ہاؤس نے بتایا کہ مذاکرات پر غور کے لیے واشنگٹن میں مزید میٹنگز ہوں گی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔وہائٹ ہاؤس حکام نے سی این این کو بتایا کہ ایڈیشنل پالیسی میٹنگز وہائٹ ہاؤس میں ہوگی اور جے ڈی وینس ان میٹنگز کا حصہ ہوں گے۔اس سے پہلے توقع تھی کہ جے ڈی وینس ایران سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہونے والے ہیں۔امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس نے خبر دی تھی کہ امریکا اور ایران سے اشارے مل رہے ہیں کہ وہ 2 ہفتے کی کمزور جنگ بندی ختم ہونے سے پہلے اسلام آباد میں مذاکرات کرنے آ رہے ہیں۔واضح رہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان دو ہفتوں کی عارضی جنگ بندی کی مدت کل (بدھ) کو ختم ہوری ہے۔اس قبل ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا تھا کہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سمندر میں بحری قزاق

