مذاکرات کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا، ایرانی وزارت خارجہ
ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ مذاکرات میں شرکت کیلئے وفد بھیجنے کا فیصلہ ابھی فیصلہ نہیں کیا۔
ایک بیان میں ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا نے سمندر میں بحری قزاقی اور ریاستی دہشت گردی کیلئے دو ایرانی بحری جہازوں کے خلاف اقدام کیا۔ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے مذاکرات میں امریکا کی سنجیدگی پر سوال اٹھایا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ نائب صدر جے ڈی وینس ایران سے بات چیت کیلئے ابھی واشنگٹن سے روانہ نہیں ہوئے ہیں، وہ ابھی اضافی پالیسی میٹنگز میں حصہ لے رہے ہیں۔اس سے قبل امریکی خبر ایجنسی کا کہنا تھا کہ ایران اور امریکا نے پاکستان میں مذاکرات میں واپسی کے اشارے دے دیے۔ پاکستان کی قیادت میں ثالثوں کو تصدیق ملی ہے کہ اعلیٰ مذاکرات کار اسلام آباد پہنچیں گے۔امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی سے اب تک ایرانی بندرگاہوں پر آنے اور جانے والے 28 بحری جہازوں واپس بھیجا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق ایران کا کہنا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باوجود اس کے کچھ جہاز نکلنے میں کامیاب رہے ہیں۔

