کلفٹن سٹی کونسل 2026 کی انتخابی مہم: فلپائنی۔امریکن رہنما ڈاکٹر رونی موئز کے اعزاز میں عشائیہ، اتحاد اور بین الثقافتی ہم آہنگی پر زور

اسد مجتبیٰ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مختلف برادریوں کے رہنماؤں کی شرکت، مضبوط اور متحد کلفٹن کی تعمیر کے عزم کا اظہار

کلفٹن، نیو جرسی (خصوصی رپورٹ)

کلفٹن سٹی کونسل 2026 کے امیدوار اسد مجتبیٰ کی انتخابی مہم کے سلسلے میں کلفٹن میں فلپائنی۔امریکن کمیونٹی کے ممتاز رہنما ڈاکٹر رونی موئز کے اعزاز میں ایک خصوصی عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس میں مختلف کمیونٹیز سے تعلق رکھنے والے معزز رہنماؤں، سماجی شخصیات اور دوستوں نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد مختلف برادریوں کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنا، اتحاد، ثقافتی تنوع اور عوامی خدمت کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کلفٹن کو ایسا شہر بنایا جائے جہاں ہر کمیونٹی کو مساوی نمائندگی حاصل ہو، ہر آواز کو سنا جائے اور باہمی احترام و تعاون کے ذریعے شہر کی ترقی کو یقینی بنایا جائے۔ تقریب میں باب کیلکاگنو، غسان حوزین، ڈاکٹر قاسم چیمہ اور پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبیٰ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی، جنہوں نے بین الثقافتی ہم آہنگی اور کمیونٹی کے اتحاد کو کلفٹن کی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مختلف ثقافتوں اور برادریوں کے درمیان مضبوط شراکت داری ہی ایک مضبوط، پرامن اور خوشحال شہر کی بنیاد ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی خدمت، شمولیت اور باہمی احترام کے اصولوں کو فروغ دے کر کلفٹن کے تمام شہریوں کے لیے بہتر مستقبل کی راہ ہموار کی جا سکتی ہے۔ تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ مشترکہ کاوشوں، باہمی تعاون اور مثبت قیادت کے ذریعے کلفٹن کو ایک ایسا شہر بنایا جائے گا جہاں تنوع کو طاقت سمجھا جائے، تمام برادریوں کو یکساں مواقع میسر ہوں اور ہر شہری کو ترقی اور خوشحالی کے سفر میں برابر کا شریک بنایا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *