پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے کے زیرِ اہتمام جشنِ آزادیِ پاکستان کی رنگا رنگ تقریب 16 اگست کو آئزن ہاور پارک، نیویارک میں منعقد ہوگی
پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے کے زیرِ اہتمام ثقافتی، تفریحی اور خاندانی سرگرمیوں کا شاندار اہتمام، نامور گلوکار، خصوصی مہمان، پاکستانی کھانے اور بچوں کے لیے فَن زون بھی شامل ہوگا
نمائش میں اسٹال بک کروانے کے خواہشمند افراد اکاؤنٹ نمبر 5053-717-516 پر مقررہ فیس جمع کرا کے اپنی بکنگ کنفرم کر سکتے ہیں۔ مزید معلومات، بکنگ کے طریقۂ کار یا کسی بھی رہنمائی کے لیے درج ذیل افراد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے: سلمان شیخ عاصم ملک عمر ملک ایم چوہدری ہمایوں شبیر گلناز احمد
ادائیگی کے بعد اپنی ٹرانزیکشن کی تفصیلات متعلقہ منتظم کو ضرور فراہم کریں تاکہ آپ کی بکنگ بروقت تصدیق کی جا سکے۔
بروکلین، نیویارک: (منظور حسین سے)
پاکستانی امریکن کمیونٹی آف یو ایس اے (پیک-یو ایس اے ) کے زیرِ اہتمام 16 اگست 2026 بروز اتوار نیویارک کے معروف آئزن ہاور پارک (ہیری چیپن لیک سائیڈ تھیٹر )، ایسٹ میڈو میں جشنِ آزادیِ پاکستان نہایت جوش و خروش، قومی جذبے اور شایانِ شان انداز میں منایا جائے گا۔ اس رنگا رنگ تقریب کا مقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنا، نئی نسل کو پاکستان کی ثقافت اور قومی روایات سے روشناس کرانا اور یومِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منانا ہے۔ منتظمین کے مطابق تقریب میں پاکستانی ثقافت کے خوبصورت رنگ نمایاں ہوں گے، جہاں قومی نغمے، ثقافتی پروگرام، لائیو میوزیکل پرفارمنس، خصوصی مہمانوں کی شرکت، پاکستانی ملبوسات، روایتی دستکاری، مختلف کاروباری اسٹالز اور لذیذ پاکستانی کھانوں کے اسٹال شرکاء کی توجہ کا مرکز ہوں گے۔ تقریب میں پاکستان کے نامور گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے، جبکہ خاندانوں کے لیے تفریح کے بھرپور مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ بچوں کی خصوصی تفریح کے لیے “فن زون بائے راحت” قائم کیا جائے گا، جہاں باؤنسی ہاؤس، انفلیٹیڈ آبسٹیکل کورس، بڑے سلائیڈز، ٹوڈلر پلے ایریا، مختلف گیمز، ببلز زون، فیس پینٹنگ، کاٹن کینڈی، پاپ کارن اور دیگر دلچسپ سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ تقریب میں داخلہ مکمل طور پر مفت ہوگا تاکہ زیادہ سے زیادہ پاکستانی اور دیگر کمیونٹیز اس قومی جشن میں شریک ہو سکیں۔ پیک-یو ایس اے کی جانب سے جاری کردہ اعلان میں امریکہ میں مقیم پاکستانیوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور بچوں کے ہمراہ اس تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور یومِ آزادیِ پاکستان کو اتحاد، یکجہتی، محبت اور قومی جذبے کے ساتھ منائیں۔ تقریب کے دوران مختلف کاروباری اور تجارتی اسٹالز بھی لگائے جائیں گے۔ اسٹال بکنگ کے خواہشمند افراد 5053-717-516 نمبر پر ادائیگی کر کے اپنی بکنگ مکمل کر سکتے ہیں، جبکہ مزید معلومات کے لیے سلمان شیخ، عاصم ملک، عمر ملک، ایم چوہدری، ہمایوں شبیر اور گلناز احمد سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جشنِ آزادی کی یہ تقریب ماضی کی روایات سے بڑھ کر کامیاب ہوگی اور امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت تشخص، قومی یکجہتی، ثقافتی ورثے اور باہمی بھائی چارے کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اس موقع پر شرکاء پاکستان کے قومی پرچم، ملی نغموں اور ثقافتی رنگوں کے ساتھ یومِ آزادی کی خوشیوں کو بھرپور انداز میں منائیں گے۔


