خانۂ کعبہ کو سالانہ غسل دے دیا گیا

مسجد الحرام میں خانۂ کعبہ کو سالانہ غسل دینے کی تقریب آج بعد نمازِ فجر منعقد ہوئی۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے مکہ مکرمہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز نے اس روح پرور تقریب کی قیادت کی جبکہ اس بابرکت تقریب میں غیر ملکی سفارت کار، او آئی سی، علماء مشائخ اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔غسلِ کعبہ کا عمل 3 مراحل میں مکمل کیا گیا، جن میں مخصوص مقدار میں آبِ زمزم، خوشبودار تیل اور معطر اجزاء استعمال کیے گئے۔غسلِ کعبہ سے قبل غلافِ کعبہ (کسوہ) کو اوپر اٹھایا گیا تاکہ کسوہ محفوظ رہے اور خانۂ کعبہ کے اندر داخل ہونے میں سہولت ہو۔اس دوران زائرین کی محدود تعداد طواف میں مصروف رہی اور سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔غسلِ کعبہ کی یہ مقدس تقریب سنتِ نبوی ﷺ کی پیروی میں صدیوں سے ادا کی جا رہی ہے اور اسے مسجد الحرام سے وابستہ اہم ترین مذہبی رسومات میں شمار کیا جاتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *