جموں کشمیرجوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی آذاد کشمیر کے عوام کی غیر متنازعہ حقیقی نمائندہ تنظیم ہے جس میں تمام سیاسی ،سماجی،مذہبی مکتبہ فکر کے ریاستی عوامُُ ،طلبہ،مزدور،کسان،دانشوروں اور آرڈینری شہریوں کی بھرپور شمولیت ہے،جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آذاد کشمیر، بھارتی مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں بسنے والے کشمیریوں کی مکمل تائید و حمائت حاصل ہے،بجا طور پر کہا جاسکتاہے کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے آذاد کشمیر کے عوام نے ۷۷ سالہ کالونیل ازم کی فسطائیت زبردست چیلنج کرتے ہوے پیغام دے دیا ہے کہ کشمیری اپنے بنیادی انسانی حقوق اور ریاست کی بحالی تک اپنی پُر امن جہدو جہد جاری رکھیں گے۔
جموں کشمیر لبریشن نارتھ کے انفارمیشن آفس نے پریس ریلیز کے زریعے جوائنٹ ایکشن کمیٹی کال پر ۱۰۰ % کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر کمیٹی کی قیادت اور کشمیری عوام کو مبارک بات دی ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے رہنماؤں حلیم خان ، سردار امتیاز خان ،سردار اشرف گلشن ،راجہ مختار احمد,سردارمشتاق،سردار وکیل احمد،سردار منظورخان اور سردار راشد نے ایک مشترکہ بیان کے زریعے آزاد کشمیر میں جاری موجودہ جہدو جہد کو عالمی مہیار کی ہم پلہ انقلابی تحریک قرار دیتے ہوے اس کی مکمل حمایت کااعلان کیا اور حکومتِ آزاد کشمیر اور اسکی پروردہ قوتوں سے مطالبہ کیا کہ حالیہ جاری صدارتی فسطائی آرڈیننس اور دیگر بھارتی اور اسرائیلی سٹائل قوانین کو مکمل طور ختم کیا جائے،عوام کے بنیادی حقوق کو بحال کیا جائے ،عوامی اجتماعت اور احتجاج پر قدغن کا خاتمہ کیا جائے اور آذاد کشمیر کی آزادانہ اور جداگانہ حثیت کو بحال کیا جائے۔
مشترکہ بیان میں رہنماؤں نے آزاد کشمیر کی انتظامیہ اور پاکستانی اسٹبلشمنٹ پرواضع کیا ہے کہ عوامی حقوق کی تحریک کو طاقت سے کُچلنے کی کوشش کی گئی تو کشمیری عوام کی طرف سے مقامی اور عالمی سطع پر بھر پور مزاحمت کی جائے گی ، ہمارا اصولی اور صاحب مشورہ ہے کہ فوری طور پر عوام کی بنیادی انسانی حقوق کو بحال کیا جائے، تمام گرفتار تحریکی رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کیا اور اُن پر قائم مقدمات غیر مشروت طور پر ختم کیے جائیں اور تمام معملات کو باہمی بات چیت سے حل کیا جائے۔
رہنماؤں نےکہاہےکہ آذاد کشمیر پاکستان کے زیر انتظام ایک حساس خطہ ہے اس پر پاکستان کے قوانین کا اطلاق نہیں ہوتا لحاظہ رینجرز سمیت کسی بھی فورس کو عوام تحریک کچلنے کے لیے استعمال کرنا گُھناؤنا جرم ،عالمی قوانین اور اقومِ متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی تصور ہو گی اور ضرورت پڑنے پر جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کمیٹی کی قیادت کے مشورے سے عالمی اداروں سے معاونت کے لیے رابطہ کیا جائیگا۔
منجانب-جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ۔
جموں کشمیر لبریشن فرنٹ نارتھ امریکہ ۔