نیو لائف مائنارٹی ہیومن رائٹس کونسل کی جانب سے مفت ( ایچ ای اے پی ) کولنگ اسسٹنس پروگرام کا آغاز
کم آمدنی والے خاندانوں، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کو مفت ایئر کنڈیشنر، پنکھوں اور کولنگ سہولیات کی فراہمی میں معاونت
نیویارک: (خصوصی رپورٹ) نیو لائف مائنارٹی ہیومن رائٹس کونسل انکارپوریٹڈ نے موسم گرما کی شدید گرمی کے پیش نظر مستحق افراد اور خاندانوں کے لیے مفت ( ایچ ای اے پی ) کولنگ اسسٹنس پروگرام کے بارے میں آگاہی مہم شروع کر دی ہے۔ پروگرام کا مقصد کم آمدنی والے خاندانوں، بزرگ شہریوں، معذور افراد اور ضرورت مند کمیونٹی ممبران کو گرمی سے بچاؤ کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ کونسل کے مطابق اہل افراد کو مفت ایئر کنڈیشنر (اے سی) یا پنکھا فراہم کیا جا سکتا ہے جبکہ بعض صورتوں میں مفت انسٹالیشن کی سہولت بھی دستیاب ہے۔ اس پروگرام کے تحت 60 سال یا اس سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں، کم آمدنی والے خاندانوں اور خصوصی ضروریات رکھنے والے افراد کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ درخواست دہندگان کو فوٹو آئی ڈی، آمدنی کا ثبوت، یوٹیلیٹی بل اور اگر قابل اطلاق ہو تو
SNAP
یا
Medicaid
سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوں گی۔ کونسل کی جانب سے درخواست فارم مکمل کرنے، مطلوبہ دستاویزات اپ لوڈ کرنے، اہلیت جانچنے اور اردو و انگریزی زبان میں رہنمائی کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
درخواست دینے کے لیے شہری ( ایچ ای اے پی ) کولنگ اسسٹنس ہیلپ لائن
718-557-1399،
NYC
انفارمیشن لائن
311،
Con Edison EEAP
پروگرام
یا
1-877-400-2501
National Grid Advocacy Assistance
نمبر
1-718-643-4050
پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
نیو لائف مائنارٹی ہیومن رائٹس کونسل کے نمائندوں نے کہا ہے کہ ادارہ کمیونٹی کی خدمت، شہری حقوق کے تحفظ اور مستحق افراد کی مدد کے لیے مسلسل کام کر رہا ہے تاکہ موسم گرما کے دوران زیادہ سے زیادہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ مزید معلومات اور مدد کے لیے نیو لائف اسسٹنس لائن
917 -929- 6277
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

