ایرانی وزیرِ خارجہ کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور اسحاق ڈار سے رابطہ
ایران کے وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی قیادت سے ٹیلیفونک گفتگو کی ہے جس میں خطے کی صورتِ حال اور جنگ بندی سے متعلق امور زیرِ غور آئے ہیں۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی وزیرِ خارجہ نے آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بات چیت کی ہے۔عباس عراقچی کا نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے بھی رابطہ ہوا ہے۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق گفتگو میں خطے کی صورتِ حال اور امریکا سے جنگ بندی سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔ایرانی وزیرِ خارجہ نے پاکستانی قیادت سے علیحدہ علیحدہ رابطےکیے ہیں۔دوسری جانب برطانوی جریدے اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ ایران اور امریکا کشیدگی کے دوران پاکستان نے ایک اہم سفارتی کردار ادا کرتے ہوئے جنگ بندی کو برقرار رکھنے میں مدد دی جس کے نتیجے میں ملک کی عالمی سطح پر سفارتی اہمیت میں اضافہ دیکھا گیا۔

