ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کامیاب نہیں ہو گی: سابق امریکی سفارتکار

سابق امریکی سفارت کار ایڈم ایریلی کا کہنا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں کی امریکی ناکہ بندی کرنے کی پالیسی کامیاب نہیں ہو گی۔

 ایڈم ایریلی نے عرب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی اور ایرانی تیل لے کر جانے والے جہازوں پر قبضہ کرنا ایک پالیسی کے طور پر تو امریکا کے لیے معنی رکھتا ہے، لیکن یہ پالیسی امریکا کے اندرونی اختلافات کی وجہ سے مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکے گی۔اُنہوں نے کہا کہ ایرانیوں نے اس ناکہ بندی سے نمٹنے کی تیاری پہلے ہی کر لی ہے، ان کے اپنے منصوبے ہیں، ان کے پاس اپنا تیل ذخیرہ کرنے اور اپنا تیل بیچنے کے متبادل ذرائع بھی موجود ہیں۔سابق امریکی سفارت کار نے یہ بھی کہا کہ اگر ایرانیوں کے پاس تیل ختم ہو جائے تو بھی ان کے پاس انتہائی سخت ناکہ بندی اور پابندیوں سے بچنے کے بہت طریقے موجود ہیں جو کہ واضح طور پر ٹرمپ اور امریکی عوام کے صبر کو ختم کر دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *