تسنیم شہزاد کے بڑے بھائی تنویر شہزاد انتقال کر گئے” إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

 نمازِ جنازہ 21 اپریل کو دن 11 بجے ادا کی جائے گی


بروکلین، نیویارک: (منظور حسین سے) معروف سماجی و کاروباری شخصیت تسنیم شہزاد کے بڑے بھائی تنویر شہزاد پاکستان میں اپنے اہلِ خانہ کے درمیان خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی عزیز و اقارب اور دوست احباب میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی۔ مرحوم تنویر شہزاد ایک نیک، ملنسار اور باوقار شخصیت کے مالک تھے۔ وہ اپنے حلقۂ احباب میں خوش اخلاقی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے باعث نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھے جاتے تھے۔ خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ مرحوم نے ہمیشہ رشتہ داروں اور دوستوں کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم رکھے اور ہر مشکل وقت میں سب کے ساتھ کھڑے رہے۔ مرحوم کا تعلق ایک معزز خاندان سے تھا۔ وہ ظہیر شہزاد اور میاں شہزاد کے بزرگ تھے جبکہ تسنیم شہزاد کے بڑے بھائی ہونے کے ناطے خاندان میں خاص مقام رکھتے تھے۔ ان کے انتقال سے خاندان ایک شفیق بزرگ سے محروم ہو گیا ہے۔ نمازِ جنازہ 21 اپریل کو دن 11 بجے ادا کی جائے گی،  اہلِ خانہ نے تمام دوستوں اور عزیزوں سے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور بلندیٔ درجات کی اپیل کی ہے۔ دریں اثنا، تسنیم شہزاد سے اظہارِ تعزیت کے لیے پاکستان میں واٹس ایپ 216-400(347)1+ کے ذریعے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ مختلف سماجی و کاروباری شخصیات نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *