پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج طلب
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج شام طلب کرلیا۔
پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ناراض اراکین اسمبلی کی شرکت بھی متوقع ہے۔ارکان اسمبلی اپنے گلے شکوے، امن وامان کی صورتحال سے متعلق وزیراعلیٰ کو آگاہ کریں گے۔

