وٹکوف اور کشنر کو پاکستان بھیج رہے ہیں: ٹرمپ کا ایک اور دعویٰ
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کا دعویٰ سامنے آیا ہے کہ وٹکوف اور کشنر کو پاکستان بھیج رہے ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا ایران سے مذاکرات کیلئے وفد پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے، سینئر امریکی حکام نے وفد بھیجنے کی تصدیق کردی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مذاکرات کیلئے پیشرفت ہوئی تو جے ڈی وینس بھی پاکستان آسکتے ہیں، امریکی صدر ٹرمپ اسٹیووٹکوف اور جیرڈ کشنر کو پاکستان بھیج رہے ہیں۔واضح رہے امریکہ ایران میں کشیدگی کے بعد مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے دونوں ممالک کی جانب سے وفد بھیجنے کی تیاریاں جاری ہیں، لیکن مذاکرات کی کامیابی کا انحصار دونوں فریقوں کی رضامندی پر ہے۔

