نیویارک میں کشمیر آگاہی مہم، 13 اگست کو ڈیجیٹل ٹرک سڑکوں پر رواں دواں ہوں گے
سردار تاج خان کی قیادت میں ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کا 13 اگست کو خصوصی پروگرام، حقِ خودارادیت کا پیغام اجاگر کیا جائے گا
نیویارک: (منظور حسین) سردار تاج خان کی قیادت میں ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے زیر اہتمام 13 اگست 2026ء کو نیویارک میں کشمیر آگاہی کی ایک خصوصی ڈیجیٹل ٹرک مہم منعقد کی جا رہی ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت، مسئلہ کشمیر اور 13 اگست 1948ء کی اقوام متحدہ کی کمیشن برائے بھارت و پاکستان ( یو این سی آئی پی ) قرارداد کی 78ویں سالگرہ کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ فورم کے مطابق ڈیجیٹل ٹرک صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک نیویارک کی مختلف اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر چلائے جائیں گے۔ ٹرکوں پر کشمیر سے متعلق اہم تاریخی اور سیاسی پیغامات کے علاوہ اقوام متحدہ اور نیویارک کی علامتی تصاویر بھی نمایاں کی جائیں گی، تاکہ شہر کے مختلف علاقوں میں عوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کی جانب مبذول کرائی جا سکے۔ مہم کے دوران ڈیجیٹل ٹرکوں پر نمایاں طور پر “حقِ خودارادیت — ایک نامکمل وعدہ” کا پیغام دکھایا جائے گا، جبکہ 13 اگست 1948ء کی یو این سی آئی پی قرارداد کی 78ویں سالگرہ کو بھی خصوصی طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے مطابق مہم کا بنیادی مقصد کشمیری عوام کے اس مطالبے کو اجاگر کرنا ہے کہ ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی مرضی اور خواہشات کے مطابق کیا جائے۔ فورم کی جانب سے جاری کردہ تشہیری مواد میں بھارت اور پاکستان کے حوالے سے ریاست جموں و کشمیر کے مستقبل کے بارے میں عوام کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کیے جانے کے عزم کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ فورم نے اپنے مؤقف میں کہا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنی سرزمین کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی بھارتی حکومت کی کوششوں کو مسترد کیا ہے۔ منتظمین کے مطابق ڈیجیٹل ٹرک مہم کا مقصد نیویارک جیسے عالمی شہر میں مسئلہ کشمیر کو عوامی سطح پر اجاگر کرنا اور بین الاقوامی برادری کی توجہ اس دیرینہ تنازع کی جانب مبذول کرانا ہے۔ منتظمین نے 13 اگست 1948ء کی یو این سی آئی پی قرارداد کو مہم کا اہم ترین حوالہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرارداد سے متعلق معاملات آج بھی مسئلہ کشمیر کے حل کے تناظر میں اہمیت رکھتے ہیں۔ ان کے مطابق قرارداد کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کی ضرورت کو عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر کیا جا رہا ہے۔ ڈیجیٹل ٹرک مہم کے ذریعے نیویارک کے مصروف عوامی مقامات پر کشمیر سے متعلق پیغامات کی تشہیر کی جائے گی، جس کا مقصد مختلف طبقہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد تک مسئلہ کشمیر کا پیغام پہنچانا ہے۔ فورم کے مطابق جدید ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے استعمال سے کشمیر کے مسئلے کو زیادہ مؤثر انداز میں عوام کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اس آگاہی مہم میں ڈاکٹر امتیاز خان، ڈاکٹر غلام نذیر میر، سردار ساور خان، سردار ظریف خان، خالد اعوان، سردار شعیب ارشاد، راجہ رزاق، امجد نواز، سردار اسد خان، چوہدری سرور، صغیر خان، چوہدری ایم۔ اسحاق، نسیم گلگتی، چوہدری صابر، سید آزاد شاہ، اعجاز فاروق، سردار محمود، سید حسن رضا، سردار امتیاز خان گڑالوی اور راجہ لیاقت کیانی سمیت متعدد افراد شامل ہیں۔
مہم کے حوالے سے مزید معلومات کے لیے
پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
سردار تاج خان:2356–330– 917
347-206-3168
سے بھی رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کی جانب سے منعقد کی جانے والی یہ ڈیجیٹل آگاہی مہم نیویارک میں مسئلہ کشمیر کو عوامی سطح پر اجاگر کرنے کی ایک اہم کوشش قرار دی جا رہی ہے، جس میں کشمیری عوام کا حقِ خودارادیت، 13 اگست 1948ء کی یو این سی آئی پی قرارداد اور مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کو مرکزی حیثیت حاصل ہ


