امریکا: کروڑوں ڈالرز کے اسلحے کے سودے کرانے کا الزام، ایرانی نژاد خاتون گرفتار
امریکا میں ایرانی نژاد 44 سالہ خاتون شمیم مافی کو لاس اینجلس ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا گیا، ان پر ایران کی جانب سے بغیر قانونی اجازت کے اسلحے کے سودے کروانے کا الزام ہے۔
امریکی حکام کے مطابق شمیم مافی نے عمان میں رجسٹرڈ کمپنی کے ذریعے 2025ء تک اسلحے کی خرید و فروخت میں کردار ادا کیا، ان سودوں میں مسلح ڈرون، بم کے فیوز اور گولہ بارود شامل ہیں جو مبینہ طور پر سوڈان کی جاری خانہ جنگی کے لیے بھیجے گئے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایک معاہدہ 70 ملین ڈالرز سے زائد مالیت کے ایرانی ساختہ ’ریفیوجی 6‘ ڈرونز کا تھا جبکہ 55000بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عدالتی دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ شمیم مافی کا دسمبر 2022ء سے جون 2025ء کے دوران ایران کی خفیہ ایجنسی سے رابطہ رہا تاہم اُنہوں نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ 2020ء میں ایران میں ان کی جائیداد ضبط ہونے کے بعد انہیں امریکا میں کاروبار شروع کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔یہ گرفتاری ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔ بم فیوز بھی منتقل کیے گئے۔

