گورنر نیویارک کے امیدوار بروس بلیک مین کی معروف روحانی شخصیت خواجہ قاسم فریدی سے خصوصی ملاقات

حضرت بابا فریدؒ کے پوتے خواجہ قاسم فریدی کی بروس بلیک مین کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار، کامیابی کو خیر، محبت، خدمت اور انسانیت کے فروغ کا ذریعہ بننے کی دعا

بروکلین نیویارک ؛:(منظور حسین )

نیویارک کے گورنر کے امیدوار بروس بلیک مین نے معروف روحانی شخصیت حضرت خواجہ قاسم فریدی صاحب سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر حضرت خواجہ قاسم فریدی صاحب، جو عظیم صوفی بزرگ حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ کے پوتے ہیں، نے بروس بلیک مین کے لیے دلی دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

خواجہ قاسم فریدی صاحب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں کامیابی عطا فرمائے اور ان کی کامیابی خیر، محبت، خدمت اور انسانیت کے فروغ کا ذریعہ بنے۔ انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کامیابی ہمیشہ عوام کی بھلائی، باہمی محبت اور انسانیت کی خدمت کے لیے استعمال ہونی چاہیے۔

اس خصوصی ملاقات کو روحانی و سماجی حلقوں میں اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *