تین دہائیوں سے خدمتِ انسانیت کا سفر، پاکستانی نژاد عابدہ ستار نیویارک کے باوقار کمیونٹی ریکگنیشن ایوارڈ سے سرفراز  

بروکلین نیویارک : (منظور حسین سے )

نیویارک سٹی ہیلتھ اینڈ ہاسپٹلز نے ممتاز پاکستانی نژاد سماجی کارکن عابدہ ستار کو عوامی صحت کے مراکز اور طویل مدتی نگہداشت کی سہولیات کے فروغ اور کمیونٹی کی بے لوث خدمت کے اعتراف میں “مارجوری میتھیوز کمیونٹی ریکگنیشن ایوارڈ” سے نوازا ہے۔ یہ اعزاز جولائی 2025 میں ایک باوقار تقریب کے دوران پیش کیا گیا۔ ایوارڈ میں عابدہ ستار کی نیویارک سٹی کے عوامی صحت کے اداروں کے مشن کی غیر متزلزل حمایت، کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور عوامی خدمت کے لیے ان کی مسلسل کاوشوں کو سراہا گیا ہے۔ تعریفی سند پر ڈاکٹر مچل کیٹز، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر، اور مس جیکی رو-ایڈمز، چیئر، کمیونٹی ریلیشنز کمیٹی، بورڈ آف ڈائریکٹرز، کے دستخط موجود ہیں۔ عابدہ ستار کو یہ اعزاز اس بات کا اعتراف ہے کہ انہوں نے نیویارک میں صحت عامہ کے نظام کو مضبوط بنانے، کمیونٹی کی خدمت کرنے اور عوامی فلاح کے مختلف منصوبوں میں نمایاں کردار ادا کیا۔ ان کی اس کامیابی پر پاکستانی اور جنوبی ایشیائی کمیونٹی نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے پوری برادری کے لیے باعثِ فخر قرار دیا ہے۔ یہ ایوارڈ ان افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے کمیونٹی کی خدمت، عوامی صحت کے فروغ اور سماجی بہبود کے شعبے میں غیر معمولی خدمات انجام دے کر معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کیے ہوں۔ عابدہ ستار کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی ذاتی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے بھی ایک قابلِ فخر اعزاز ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *