عید میلاد النبی ﷺ، اعلانِ ایمان و ختمِ نبوت کانفرنس 25 جولائی کو بروکلین میں منعقد ہوگی

آل پاکستانی امریکن کولیشن کے زیرِ اہتمام روحانی و فکری اجتماع، سید تصور الحسن گیلانی خصوصی خطاب کریں گے، ممتاز علماء، نعت خواں اور کمیونٹی رہنما شریک ہوں گے

بروکلین، نیویارک (منظور حسین سے )

آل پاکستانی امریکن کولیشن (اے پی اے سی )کے زیرِ اہتمام عید میلاد النبی ﷺ، اعلانِ ایمان و ختمِ نبوت کانفرنس کا انعقاد ہفتہ 25 جولائی 2026 کو شام 6:00 بجے بروکلین، نیویارک میں کیا جائے گا۔ کانفرنس کا مقصد عشقِ رسول ﷺ، عقیدۂ ختمِ نبوت، اتحادِ امت اور اسلامی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔ منتظمین کے مطابق یہ روحانی و فکری اجتماع اسلام کے پانچ بنیادی ستونوں میں پہلے ستون، ایمان کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں امریکہ بھر سے علماء کرام، نعت خواں، سماجی شخصیات اور پاکستانی و مسلم کمیونٹی کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کے خصوصی مقرر معروف مذہبی اسکالر سید تصور الحسن گیلانی ہوں گے، جو عشقِ رسول ﷺ، ایمان اور ختمِ نبوت کے موضوع پر خصوصی خطاب کریں گے۔ اس موقع پر زاہد علی شاہ بطور مقرر خطاب کریں گے، جبکہ معروف نعت خواں ڈاکٹر سعید احمد وینس، سید آصف علی ظہوری اور سید محمد حسنین السقلین حسنی سید بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔ منتظمین نے واضح کیا ہے کہ یہ تقریب صرف دعوت نامے کے ذریعے منعقد کی جا رہی ہے اور شرکت صرف مدعو مہمانوں کے لیے ہوگی۔ تقریب پنجاب ریسٹورنٹ 691 کونی آئی لینڈ ایونیو بروکلین میں منعقد ہوگی۔


دعوت ناموں، معلومات اور رابطے کے لیے درج ذیل افراد سے رابطہ کیا جا سکتا ہے:

شیخ توقیر الحق: -(6955) 496-917
ارشد حسین: (8140) 629-718
خرم خان: (6403) 338-914
شہزیب مرزا: (9853) 421-347
زاہد علی شاہ: (7424) 972-917
سلمان بٹ: (0749) 345-917
شان ملک: (8200) 873-917
حافظ سہیل انور: (5511) 450-914
سید اظفر زیدی: (1066) 554-347
نورِ صبا: (7539) 578-646
شگفتہ خان: (5430) 821-646
چوہدری فیاض: (7073) 226-646
ارشد بخاری: (6412) 218-929
گلناز احمد: (5650) 821-646
فاروق مرزا: (9957) 681-201


مزید معلومات کے لیے

www.apac-us.org⁠

ملاحظہ کی جا سکتی ہے یا

info@apac-us.org

پر ای میل کے ذریعے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
منتظمین نے نیویارک اور گرد و نواح میں مقیم پاکستانی، کشمیری، مسلم اور دیگر کمیونٹیز سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بابرکت اور روحانی تقریب میں شرکت کے لیے بروقت اپنے دعوت نامے کی تصدیق کرائیں اور اس ایمان افروز اجتماع کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کر

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *