کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےمذموم عزائم ناکام،آزادکشمیرمیں معمولات زندگی رواں دواں
مظفر آباد : آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآبادمیں مارکیٹیں اورکاروباری مراکزکھلےہیں،ٹریفک کی روانی بھی جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق میرپور،نیلم،کوٹلی اوربھمبرمیں بھی تعلیمی،کاروباری اور سماجی سرگرمیاں معمول کےمطابق جاری ہیں، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بازاروں میں عوام کارش،شہری خرید و فروخت میں مصروف ہیں،آزاد کشمیرکےباشعوعوام نے ثابت کردیاہےکہ وہ امن،استحکام اورترقی کےساتھ کھڑے ہیں۔

