ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جارہی ہے

عید گاہوں اور مساجد میں نماز عید کے بڑے اجتماعات ہوئے، ملک کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں، نماز عید کی ادائیگی کے بعد سنت ابراہیمی ادا کی گئی۔چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں لاکھوں فرزندانِ اسلام نے سنتِ ابراہیمیؑ کی پیروی کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکر ادا کیا۔مازِ عید کے اجتماعات میں علما کرام نے فلسفہ قربانی، ایثار، بھائی چارے اور اتحادِ امت پر خصوصی بیانات دیے،خطبات میں امتِ مسلمہ کی سلامتی، ملک کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔عیدالاضحیٰ کے موقع پر کروڑوں مسلمان سنتِ ابراہیمیؑ پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کررہے ہیں جبکہ مستحق اور نادار افراد میں گوشت تقسیم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سکیورٹی کے پیش نظر ملک بھر میں نمازِ عید کے اجتماعات اور اہم مقامات پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری پرامن ماحول میں عید کی خوشیاں منا سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *