وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول کی اہم ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف سے برطانوی قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن پاول نے ملاقات کی ہے۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق دوران ملاقات شہباز شریف نے برطانیہ کے ساتھ مضبوط، مثبت اور مستقبل پر مبنی تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے برطانوی ہم منصب سر کیئر سٹارمر کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔دوران ملاقات جوناتھن پاول نے علاقائی سفارت کاری میں پاکستان کے تعمیری کردار اور خطے میں مذاکرات کے فروغ کی کوششوں کو سراہا ہے۔وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق برطانوی قومی سلامتی کے مشیر نے پاکستان کی خطے میں جاری کشیدگی میں کمی کےلیے کوششوں کی بھی تعریف کی۔جوناتھن پاول نے کہا کہ برطانوی حکومت سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔ برطانوی حکومت ترقیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینےمیں گہری دلچسپی رکھتی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *