برمنگھم: قونصلر جنرل فہد امجد کی اوورسیز پاکستانیوں کو بہتر سہولیات کی یقین دہانی
برمنگھم میں پاکستان کے قونصلر جنرل فہد امجد نے صحافیوں کے وفد سے ملاقات کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانی دنیا بھر میں پاکستان کے سفیر کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ملکی معیشت میں اہم حصہ ڈال رہے ہیں۔ ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل، قونصلر سہولیات اور میڈیا کے کردار پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا جبکہ صحافیوں کے وفد نے قونصلر جنرل کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

