ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27مئی بروز بدھ کو ہوگی

چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا ہے کہ ذی الحجہ کا چاند نظر آگیا ہے، ملک میں کل یکم ذی الحجہ ہوگی اور عیدالاضحیٰ 27 مئی بروز بدھ کو منائی جائے گی۔

ذوالحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت   کراچی میں ہوا، میٹ آفس میں ہونے والے اجلاس میں مرکزی و زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات اور سپارکو کے ماہرین شریک تھے۔دوسری جانب  وزارت مذہبی امور کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ختم ہوگیا، جس کی صدارت مفتی ضمیر احمد ساجد کر رہے تھے۔اسلام آباد سے ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، رویت ہلال زونل کمیٹی نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو مطلع کردیا۔لاہور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا ایوان اوقاف میں اجلاس ہوا،جس کی صدارت ڈی جی اوقاف حافظ انیس الرحمٰن کر رہے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *