پروفیسر نازلی حسین NBCR کی چیئرپرسن منتخب
ڈاؤ یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نازلی حسین کو نیشنل ایتھکس کمیٹی فار ریسرچ ( NBCR) کا چیئرپرسن منتخب کرلیا گیا۔
نیشنل بائیو ایتھکس کمیٹی برائے تحقیق (NBC-R) پاکستان میں انسانی موضوعات پر کی جانے والی تحقیق کے اخلاقی معیارات کی نگرانی کرنے والا بنیادی ادارہ ہے۔یہ ادارہ بائیومیڈیکل اور سماجی علوم دونوں کا احاطہ کرتا ہے، یہ تحقیقی شرکاء کے تحفظ کو یقینی بناتی ہے۔تحقیق کے آغاز سے قبل مطالعاتی منصوبوں اور پروٹوکولز کا جائزہ لیتی ہے اور افراد، برادریوں اور اعداد و شمار سے متعلق تحقیق کو منظم کرتی ہے۔

