بری امام کے رہائشیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا، شیری رحمان

پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں بری امام تجاوزات آپریشن کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش کر دیا۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بری امام، مل پور اور دیگر علاقوں میں کچی آبادیوں کے رہائشیوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ ایک خاتون نرگس بی بی گھر مسمار ہونے پر برین ہیمرج کا شکار ہوگئیں، حکومت کو چاہیے تھا کہ کچی آبادیوں کے مکینوں کو بے دخل کرنے سے پہلے انہیں متبادل رہائش فراہم کرتی۔ انھوں نے مزید کہا کہ حکومت تجاوزات کے خلاف کارروائی میں مہذب اور نرم طریقہ اختیار کرے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *