حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایک دفعہ پھر بڑا اضافہ کردیا اور پیٹرولیم مصنوعات فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے مہنگی ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈویژن نے ایک ہفتے کےلیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 35 پیسے ہوگئی۔ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے اضافہ کیا ہے، نئی قیمت 380 روپے 19 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔مٹی کا تیل 63 روپے 60 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا ہے، مٹی کے تیل کی نئی قیمت 365 روپے 21 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *