محسن نقوی کی دوا ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت
وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے دوا ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت دینے کی ہدایت کردی۔
وزیر داخلہ نے دوا ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کے داخلے پر پابندی سے متعلق چیف کمشنر اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے رابطہ کیا ہے۔محسن نقوی نے دوا ساز کمپنیوں کی گاڑیوں کا داخلہ بند ہونے سے متعلق خبرکا نوٹس لیا۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی سپلائی کے لیے گاڑیوں کا دارالحکومت میں داخلہ یقینی بنایا جائے، ادویات کی سپلائی میں کسی قسم کا تعطل نہیں آنا چاہیے۔

