کنیکٹیکٹ میں پاکستانی کمیونٹی کے لیے قونصلر کیمپ کا انعقاد
قونصلر کیمپ اتوار، 26 اپریل 2026 کو سامز کارپوریٹ آفس، 2138 سلاس ڈین ہائی وے، راکی ہل، کنیکٹیکٹ میں منعقد ہوگا
کنیکٹیکٹ، نیویارک : (منظور حسین سے)
پاکستانی امریکن ایسوسی ایشن آف کنیکٹیکٹ کے تعاون سے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیو یارک کی جانب سے پاکستانی کمیونٹی کی سہولت کے لیے ایک خصوصی قونصلر کیمپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ قونصلر کیمپ اتوار، 26 اپریل 2026 کو سامز کارپوریٹ آفس، 2138 سلاس ڈین ہائی وے، راکی ہل، کنیکٹیکٹ میں منعقد ہوگا، جس کے اوقات صبح 10:30 بجے سے دوپہر 3:00 بجے تک ہوں گے۔کیمپ کے دوران پاکستانی شہریوں کو متعدد اہم قونصلر خدمات فراہم کی جائیں گی، جن میں دستاویزات کی نوٹری تصدیق، اٹیسٹیشن، پاور آف اٹارنی اور پیدائش کی رجسٹریشن/سرٹیفکیٹس شامل ہیں۔ ہر سروس کی فیس 30 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کے لیے منی آرڈر یا کیشیئر چیک ساتھ لائیں، جو “قونصلیٹ جنرل آف پاکستان نیو یارک” کے نام سے ہونا چاہیے۔اعلامیے کے مطابق، امریکہ میں جاری کردہ دستاویزات کو قونصلر تصدیق سے قبل متعلقہ ریاست سے اپوسٹیل کروانا لازمی ہوگا، جبکہ پاکستان سے جاری کردہ دستاویزات کو وزارت خارجہ اسلام آباد یا اس کے متعلقہ دفاتر سے پہلے تصدیق شدہ ہونا ضروری ہے۔مزید برآں، پاسپورٹ، ویزا اور نادرا (NICOP/POC) کی خدمات اس کیمپ میں فراہم نہیں کی جائیں گی، تاہم قونصلر حکام ان معاملات میں رہنمائی فراہم کریں گے۔منتظمین نے کمیونٹی کے افراد پر زور دیا ہے کہ وہ مطلوبہ دستاویزات اور فارم پہلے سے مکمل کر کے لائیں تاکہ کیمپ کے دوران سہولت اور وقت کی بچت ممکن ہو سکے۔ مزید معلومات کے لیے قونصلیٹ کی ویب سائٹ وزٹ کی جا سکتی ہے۔یہ قونصلر کیمپ کنیکٹیکٹ اور گردونواح میں مقیم پاکستانیوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کرے گا، جس سے انہیں قونصلر خدمات کے حصول کے لیے نیو یارک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔

