ماہ ذیقعد کا چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا محمد عبدالخبیر آزاد نے ماہ ذیقعد کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا۔ لاہور میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا ماہ ذیقعد کا چاند دیکھنے کےلیے اجلاس چیئرمین عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔ چیئرمین نے اعلان کیا کہ ذیقعد کا چاند نظر آگیا، یکم ذیقعد 19 اپریل بروز اتوار کو ہوگی۔

