امریکاکیساتھ آئندہ دنوں میں جنگ بندی میں توسیع سمیت ایک ابتدائی ڈیل ہو سکتی ہے: سینئر ایرانی عہدیدار

ایرانی عہدیدار نے بتایا کہ ان اختلافات میں جوہری معاملات اور سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت شامل ہیں۔ ایرانی عہدیدار  نے جنگ بندی میں توسیع سمیت آنے والے دنوں میں ایک ابتدائی ڈیل ہونے کا امکان ظاہر کردیا، ساتھ ہی واضح کیا کہ  ابتدائی ڈیل پابندیاں ہٹانے، جنگی نقصانات کے معاوضے کے حصول پر  بات چیت کیلئے اسپیس پیدا کر سکتی ہے۔ ایرانی عہدیدار نے کہا کہ اگر ایران کے مطالبات تسلیم ہوتے ہیں تو ایران دنیا کو اپنے جوہری کام کی پرامن نوعیت کا یقین دلانے کیلئے تیار ہے تاہم  آبنائے ہرمز کھولنا امریکا، ایران جنگ بندی کی شرائط پر عملدرآمد سے مشروط ہے۔ یاد رہے کہ ایران نے لبنان میں جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز کھولنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز سے تمام تجارتی بحری جہازوں کی آمد و رفت جنگ بندی کی باقی مدت کے لیے مکمل طور پر کھول رہے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ فوجی جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنےکی اجازت نہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *