تنخواہ کے قواعد کے مطابق شہر سے باہر جانے پر نرخ دوگنا کیا جائے،ڈرائیوروں کا مطالبہ
بروکلین،نیویارک (ویب نیوز)نیویارک میں اوبر/ لفٹ کے ڈرائیوروں نے مورخہ چار ستمبرکوہڑتال کرنے کا اعلان کردیا-تفصیلات کے مطابق ڈرائیوروں کا کہنا تھا کہ ہم چار ستمبر کو دن ایک بجے سٹی ہال سے اوبر ہیڈ کوارٹر تک پیدل مارچ کریں گے اور شرکاء سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی اپنی گاڑی نہ لے کرآئے- ڈرائیوروں نے اپنی تنخواہیں بڑھانے کے مطالبہ کے ساتھ کہا ہے کہ تنخواہ کے قواعد کے مطابق شہر سے باہر جانے پر نرخ دوگنا کیا جائے-ڈرائیوروں نے موبائل ایپس کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے اگر انتظامیہ نے ہمارے مطالبات نہ مانے – ان کا کہنا تھا کہ ہمیں ٹی ایل سی اور سٹی کونسل کی بھی ضرورت ہے-لہذا تمام ڈرائیور ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم اپنے جائز حقوق حاصل کر سکیں -آئیں اور چار ستمبر کی ہڑتال میں ہمارا ساتھ دیں کہیں ایسا نہ ہو کہ امریکہ کے دوسرے شہروں میں بھی یہ غیر منصفانہ قانون نافذ نہ ہو جائے آگے بڑھیں اور نہ ہی اپنے آپ کو گرائیں اور اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کریں -نیویارک کے ڈرائیوروں کی تنظیم کا کہنا ہے کہ سٹاک مارکیٹ میں اوبر/ لفٹ مالکان کو ارب پتی بنا دے گا جبکہ ڈرائیور غربت میں جدوجہد کررہے ہیں اور کمپنیاں ڈرائیوروں کی روزی روٹی تباہ کررہی ہیں