امن مذاکرات: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی پاکستان روانگی
واشنگٹن: امریکی نائب صدر اسلام آباد میں پاکستان کی ثالثی میں ہونے والے ایران امریکا مذاکرات میں امریکی وفد کی سربراہی کریں گے۔ روانگی کے موقع پر جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کی گائیڈلائن کے تحت مذاکرات میں حصہ لینے جا رہا ہوں، یقین ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات مثبت رہیں گے۔ امریکا اور ایران کے مذاکرات پاکستان کی ثالثی میں کل اسلام آباد میں ہوں گے، امریکی وفد میں نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدرٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر پاکستان پہنچیں گے۔ ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکا کے وفود اور صحافیوں کو ویزا فری سفری سہولت دی جائے گی۔

