پنجاب: اہم دستاویز کھو جانے پر تھانے جانے کی ضرورت نہیں
پنجاب میں اہم دستاویز کھو جانے کی صورت میں تھانے جانے کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی۔
پنجاب کے شہریوں کو شناختی کارڈ، پاسپورٹ، ڈرائیونگ لائسنس اور دیگر ضروری کاغذات کی گم شدگی رپورٹ کے لیے اب پولیس اسٹیشن یا خدمت مرکز جانے کی ضرورت نہیں رہی۔ دستاویز کی گمشدگی کی رپورٹ اب گھر بیٹھے درج کرائی جا سکے گی بلکہ ایف آئی آر بھی گھر پر موصول ہو گی۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب پولیس پاکستان ایپ کے آغاز پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عوام کے لیے آسانی پیدا کرنا ہمارا عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کو جدت کی راہ پر گامزن کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ ایپ کے ذریعے گمشدگی رپورٹ درج کرانے پر وسائل اور وقت دونوں کی بچت ہو گی۔

