راوی کباب کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد افضل کی جانب سے ڈاکٹر ماجد غوری کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار

واشنگٹن ڈی سی / ورجینیا (منظور حسین سے ):  امریکہ کے ڈی ایم وی (واشنگٹن ڈی سی، میری لینڈ اور ورجینیا) علاقے کی معروف اور ہر دلعزیز شخصیت ڈاکٹر ماجد غوری انتقال کر گئے  (إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ)  ان کے انتقال کی خبر سے پاکستانی و مسلم کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی – اس موقع پر راوی کباب کے چیف ایگزیکٹو حاجی محمد افضل نے ڈی ایم وی کمیونٹی کی ممتاز شخصیت ڈاکٹر ماجد غوری کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک نہایت شریف النفس، ملنسار اور انسان دوست شخصیت کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ماجد غوری کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی اور ان کی سماجی خدمات کو دیر تک یاد رکھا جائے گا۔ حاجی محمد افضل نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی ادائیگی ورجینیا میں عمل میں آئی۔ تفصیلات کے مطابق 7 اپریل کو چینٹلی، ورجینیا میں اہلِ خانہ سے تعزیت اور آخری دیدار کا سلسلہ جاری رہا، جس میں بڑی تعداد میں کمیونٹی افراد نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ بعد ازاں نمازِ جنازہ نیشنل فیونرل ہوم اینڈ میموریل پارک، فالز چرچ ورجینیا میں ادا کی گئی، جہاں انہیں سپردِ خاک کر دیا گیا   ڈاکٹر ماجد غوری کو کمیونٹی کا ایک مضبوط ستون سمجھا جاتا تھا۔ وہ ایک نہایت مخلص شوہر، شفیق باپ، محبت کرنے والے بیٹے اور بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین دوست بھی تھے۔ ان کی خوش اخلاقی، سخاوت، اور دوسروں کی مدد کے جذبے نے انہیں ہر دل میں خاص مقام عطا کیا۔ کمیونٹی کے افراد کے مطابق ڈاکٹر غوری ہمیشہ فلاحی کاموں میں پیش پیش رہتے اور ضرورت مندوں کی مدد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے تھے۔ ۔ اس موقع پر مرحوم کے اہلِ خانہ فرح، حرا، شان اور دیگر عزیز و اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے ڈاکٹر ماجد غوری کی سماجی خدمات اور انسان دوستی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔ کمیونٹی رہنماؤں اور معززین نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی، جبکہ اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *