پاکستانی حکام تہران اور واشنگٹن کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں، برطانوی اخبار

لندن: برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ سینئر پاکستانی حکام تہران اور امریکی خصوصی ایلچی سٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کے درمیان بیک چینلز رابطے کروا رہے ہیں۔خطے کو جنگ سے بچانے کیلئے پاکستان میدان میں آ گیا، برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے دعویٰ کیا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اتوار کو امریکی صدر ٹرمپ سے بات چیت کی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان خود کو ایران کیخلاف جنگ کے خاتمے کیلئے مرکزی ثالث کے طور پر پیش کر رہا ہے، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں پاکستان، ترکیے اور مصر کا اہم کردار ہے۔ خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق بات چیت جاری ہے جبکہ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیے اور مصر نے فریقین میں بالواسطہ مذاکرات کروائے۔ تینوں ممالک نے امریکی نمائندے سٹیو وٹکوف اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے بات کی، اس دوران امریکا اور ایران کے پیغامات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *