یومِ پاکستان: لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب
یومِ پاکستان کے موقع پر لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔پاک فضائیہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لیے، تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال تھے۔ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال نے مزارِ اقبال پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات بھی قلمبند کیے۔

