دشمن کے علاوہ دیگر جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں: ایران

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن میں ایرانی نمائندے کا کہنا ہے کہ دشمن کے علاوہ دیگر جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق  ایرانی نمائندے نے کہا کہ بحری سلامتی اور جہازوں کے تحفظ کے لیے عالمی بحری تنظیم سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتِ حال کی وجہ امریکی اور اسرائیلی حملے ہیں۔ ایرانی نمائندے نے مزید کہا ہے کہ بحری سلامتی اور جہازوں کے تحفظ کے لیے دیگر ممالک سے تعاون کو بھی تیار ہیں۔ جی سیون ممالک نے ایران سے تمام حملے فوری اور غیرمشروط طور پر روکنے اور عالمی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کردیا۔ اپنے بیان میں جی سیون ممالک نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی گروہوں کے بلا جواز حملوں کی مذمت کرتے ہیں۔ علاقائی شراکت داروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، کینیڈا اور جاپان نے ایرانی کارروائیوں کو عالمی امن اور ایندھن سپلائی کیلئے خطرہ قرار دیا اور توانائی منڈی کو مستحکم کرنے اور بحری راستہ کھولنے کا عزم ظاہر کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *