سیکیورٹی خدشات کے باعث عمران خان عیدالفطر کی اجتماعی نماز میں شریک نہ ہو سکے

بانی پی ٹی آئی کی آج بچوں سے ٹیلی فون پر بات اور بشریٰ بی بی سے ملاقات متوقع ہے، جیل ذرائع

راولپنڈی: ملک بھر کی طرح اڈیالہ جیل میں بھی عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی، جہاں قیدیوں نے جیل کی جامع مسجد اور امام بارگاہ میں عید کی نماز ادا کی۔ تاہم سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر سابق وزیراعظم عمران خان اجتماعی نماز میں شریک نہ ہو سکے اور انہوں نے اپنے سیل میں ہی وقت گزارا۔ جیل ذرائع کے مطابق عمران خان نے نماز کے دوران اپنے سیل میں قیام کیا جبکہ جیل انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسی طرح سابق خاتون اول بشریٰ بی بی نے بھی عید کی نماز کے وقت اپنے سیل میں ہی عبادت کی۔ رپورٹس کے مطابق عید کے موقع پر عمران خان کی اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر بات چیت متوقع ہے، جبکہ بشریٰ بی بی کی ان سے ملاقات بھی متوقع بتائی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ عمران خان اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور یہ ان کی تیسری عیدالفطر ہے جو انہوں نے جیل میں گزاری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *