سوئٹزرلینڈ کا بڑا فیصلہ، امریکی فوجی طیاروں کو فضائی حدود استعمال کرنے سے روک دیا

یورپی ملک سوئٹزرلینڈ نے امریکا کی دو فوجی پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔

سوئس حکام کے مطابق یہ فیصلہ ملک کے غیرجانبداری کے قانون کے تحت کیا گیا ہے، جس کے مطابق جنگ سے متعلق فوجی پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امریکا کی تین دیگر پروازوں کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ وہ جنگی کارروائی سے متعلق نہیں تھیں۔ سوئٹزرلینڈ کے مطابق انسانی ہمدردی اور طبی امداد سے متعلق پروازوں کو اجازت دی جا سکتی ہے، جبکہ زخمیوں کی منتقلی اور دیگر غیر جنگی پروازیں بھی فضائی حدود استعمال کر سکتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *