ایران نے آبنائے ہرمز میں مائنز بچھانا شروع کر دی، امریکی میڈیا، ٹرمپ کی سنگین نتائج کی دھمکی

پاسداران انقلاب کے پاس دھماکا خیز کشتیوں اور ساحلی میزائل بیٹریوں کی صلاحیت بھی موجود ہے، رپورٹ

امریکی نیوز ٹی وی چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر دی ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر ایرانی فورسز نے درجنوں بارودی سرنگیں سمندر میں نصب کی ہیں جبکہ ایران کے پاس چھوٹی کشتیوں اور مائن لیئرز کے ذریعے بڑی تعداد میں سرنگیں بچھانے کی صلاحیت موجود ہے۔ امریکی نیوز چینل کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے پاس ایسی کشتیوں کی بڑی تعداد ہے جو سمندر میں سیکڑوں بارودی سرنگیں بچھا سکتی ہیں۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاسداران انقلاب کے پاس دھماکا خیز کشتیوں اور ساحلی میزائل بیٹریوں کی صلاحیت بھی موجود ہے جس سے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں ابھی تک آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے سے متعلق کوئی حتمی رپورٹ موصول نہیں ہوئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *