جاگیر مھدی محراب پور میں 21 رمضان المبارک کو سالانہ جلسہ عزا منعقد ہوگا

محراب پور (نمائندہ خصوصی): مرکزی فروغِ عزاداری مشن محراب پور کے زیرِ اہتمام 21 رمضان المبارک 1447ھ بمطابق 11 مارچ 2026 بروز بدھ امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کی شہادت کے سلسلے میں سالانہ مجلس عزا کا انعقاد کیا جائے گا۔ یہ روح پرور مجلس جاگیر مہدی محراب پور میں شام 7 بج کر 30 منٹ پر منعقد ہوگی جس میں اہلِ علاقہ اور مومنین کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔ مجلس میں سید علی خامنہ ای و سید علی سیستانی کے لئیے خصوصی دعا کروائی جائیگی مجلس عزا میں معروف عالمِ دین حجتہ الاسلام مولانا ریاض حسین نجفی خصوصی خطاب کریں گے۔ وہ اپنے خطاب میں حضرت علیؑ علیہ السلام کی سیرتِ طیبہ، عدل و انصاف اور اسلام کے لئے ان کی بے مثال خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ اس موقع پر معروف ذاکر مولانا سائن بخش مناظر ی بھی ذکرِ اہل بیتؑ پیش کریں گے جس سے حاضرین کے ایمان و عقیدت میں مزید اضافہ ہوگا۔ منتظمین جن میں ناظم منبر زوار فیص علی برڑو’ سید حسین شاہ سوز’سید مجاھد علی شاہ ناشاد’میر اشتیاق حسین ٹالپر’اور زوار مھر علی برڑو شامل ھیں کے مطابق مجلس کا آغاز شام ساڑھے سات بجے ہوگا جبکہ خطابت اور ذکر کا سلسلہ بالترتیب رات آٹھ اور نو بجے شروع ہوگا۔ مجلس کے اختتام پر شرکائے مجلس کے لئے لنگرِ مولا کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ تقریب کے انتظامات میں سجاد حسین ساجدی، جنسار حسین سھتو، اشفاق حسین قلندری اور محمد علی برڑو سمیت دیگر کارکنان حصہ لے رہے ہیں۔ جبکہ سیکورٹی کے فرائض پاک حیدری سکاؤٹ محراب پور انجام دیں گے – منتظمین نے تمام عزادارانِ اہل بیتؑ کو اس بابرکت مجلس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

رابطے کے لئے

0301-3212950،

0301-3110110،

0300-2727244

اور

0303-3580909

پر معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *