پاکستان میں امریکی ویزا سروسز معطل، 6 مارچ تک تمام انٹرویوز منسوخ
اسلام آباد :پاکستان میں بڑھتی ہوئی سیکیورٹی تشویش کے پیشِ نظر امریکی مشن نے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں اپنی ویزا کارروائیاں عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 6 مارچ تک طے شدہ تمام اپائنٹمنٹس اب منسوخ تصور ہوں گی۔ یہ تعطل 6 مارچ 2026 تک نافذ العمل رہے گا ۔سفارت خانے نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام “حفاظتی خدشات اور موجودہ سیکیورٹی صورتحال” کے پیشِ نظر اٹھایا گیا ہے۔

