ٹرمپ کا ایرانی عبوری قیادت سے بات چیت کرنے کا اعلان

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی عبوری قیادت سے بات چیت کرنے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی میگزین ’ دی اٹلانٹک ‘ سے گفتگو کرتے ہوئےا دعویٰ کیا کہ ایران میں نئی قیادت بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایران میں نئی قیادت بات چیت پر رضامند ہو گئی، میں ان سے بات کروں گا، ایرانی قیادت پہلے بات کر لیتی تو بہتر ہوتا، بعض ایرانی مذاکرات کار اب موجود نہیں ، حملے میں مارے گئے، امریکی حملے اور بمباری کے بعد ایران میں صورتِ حال نازک ہےقبل ازیں امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ پر طنزیہ پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ اچھا کام کر رہی ہے، ایرانی بحریہ کے 9 جہازوں کو سمندرکی تہہ تک پہنچا دیا ہے۔ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ ایرانی بحریہ کے بڑے جہازوں کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی بحریہ کے باقی جہازوں کو بھی تباہ کریں گے، ہم نے آج ایران کے نیول ہیڈ کوارٹرز کو بڑی حد تک تباہ کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *