
کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں افواجِ پاکستان کی شاندار کامیابی “بنیان مرصوص” کے اعتراف میں یومِ تشکر منایا گیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس کی ہدایت پر منعقدہ اس تقریب میں طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ نے بھرپور شرکت کی۔
تقریب کا مقصد افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو سراہنا اور ان سے یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ مقررین نے کہا کہ افواج نے دشمن کی جارحیت کا جرأت مندانہ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔
تقریب کے اختتام پر یکجہتی واک کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ حب الوطنی کا مظاہرہ کیا۔ واک آڈیٹوریم سے زیرو پوائنٹ تک کی گئی۔
10 مئی کو کامیاب فوجی آپریشن کے بعد ملک بھر میں افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی جاری ہے اور کوہاٹ یونیورسٹی کی یہ تقریب اسی تسلسل کا حصہ تھی۔