گزشتہ 18 روز کے دوران 2 ہزار بھارتی پروازیں پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے متاثر ہوئیں۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ایئرلائنز کو گزشتہ 18 روز میں 400 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے۔بھارتی ایئر لارئنس کو لمبے روٹس کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو فیول اور دیگر اخراجات میں اضافے کا سامنا ہے۔ان ایئر لائنز کو امرتسر، نئی دلی، ممبئی، احمد آباد سمیت دیگر شہروں سے جانے والی پروازوں کو یومیہ کروڑوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔