عمران خان کے علاج اور ملاقات تک اپوزیشن کا پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کا فیصلہ

دھرنا جو آج نماز جمعہ کے بعدسے شروع ہوگا’ تمام سینیٹرز، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو ڈی چوک پہنچنے کی ہدایات جاری

 اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کا فیصلہ کیا ہے اور یہ دھرنا بانی سے ملاقات اور مکمل علاج تک جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی دروازے پر پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت دھرنا دے گی، جس کیلیے تمام ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔دھرنا دینے کا فیصلہ اپوزیشن اتحاد قائدین کی اسلام آباد میں مشاورت کے دوران ہوا، جو آج نماز جمعہ کے بعد سے شروع ہوگا جبکہ سینیٹرز کو بھی دھرنے میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کے پی سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین صوبائی، قومی اسمبلی اور اراکین سینیٹ کو دھرنے میں شرکت کی ہدایت کردی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *