اسلام آباد: (صفدر حسین سے )
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2024ء کے میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں کے فائنل امتحانات ملک کے چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بیک وقت 3مارچ سے شروع ہوں گے۔
اِن امتحانات کی ڈیٹ شیٹ یونیورسٹی کی ویب سائٹ
www.aiou.edu.pk
پر فراہم کردی گئی ہے جبکہ رول نمبر سلپس طلبہ کے سی ایم ایس پورٹلز پر اپ لوڈ کی جاری ہیں۔جاری کردہ ڈیٹ شیٹ کے مطابق امتحانات 3مارچ سے 28مارچ تک بلا تعطل جاری رہیں گے، 29مارچ سے 2اپریل تک عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی، عید کے بعد پہلا پیپر 3اپریل کو ہوگا اور یہ امتحانات 11۔اپریل تک جاری رہیں گے۔